لاہور (لیڈی رپورٹر ) سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات یو ای ٹی کے اشتراک سے گاڑیوں کے ماحول پر اثرانداز ہونے کی روک تھام، جانچ کے جدید طریقوں، فٹنس چیکنگ اور ہائبرڈ گاڑیوں کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹرشاہد منیر کا کہنا تھا کہ تعلیمی تحقیق اور عملی جدت کو بروئے کار لا کر پنجاب اپنی فضاکے معیار کو بہتر بنا سکتا ہے۔ انہوں نے فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے یو ای ٹی کی وابستگی کو اجاگر کیا اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو ماحول دوست ٹرانسپورٹیشن سسٹمز کے ڈیزائن اور تجربات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب احمد جاوید قاضی سے وی سی یو ای ٹی شاہد منیرکی ملاقات
Nov 12, 2024