ہالینڈ  پولیس نے غزہ  جنگ کے خلاف ریلی روک دی، عدالت نے پابندی لگا دی 

ایمسٹرڈیم (این این آئی )ہالینڈ کی انسداد فسادات پولیس نے ایمسٹرڈم میں پیش آنے والے حالیہ واقعات کے بعد فلسطینیوں کے حق میں پیدا شدہ لہر کو روکنے کے لیے اقدامات کرتے ہوئے فلسطینی حمایت میں نکالی گئی ریلی کو روک دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مظاہرین نے سینکڑوں کی تعداد میں ہالینڈ کے دارالحکومت میں ریلی نکالنے کی کوشش کی ۔ مظاہرین غزہ میں فوری جنگ بندی کے علاوہ فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگا رہے تھے اور دارالحکومت کے چوراہے ان نعروں سے گونج رہے تھے۔ مظاہرین میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے تاہم پولیس نے غزہ جنگ کے خلاف دارالحکومت میں اس ریلی میں شریک سینکڑوں شرکا کو زبردستی منتشر کر دیا۔ پولیس کا مقف ہے کہ اسرائیلی فٹ بال شائقین کے حوالے سے پیش آنے والے حالیہ واقعات کے بعد ہالینڈ کی ایک عدالت نے فلسطینی کی آزادی اور غزہ کی جنگ بندی کے حق میں ریلیوں کے انعقاد پر پابندی لگا دی تھی۔مگر سینکڑوں مظاہرین عدالت کی طرف سے پیدا کردہ رکاوٹ کے باوجود سڑکوں پر نکل آئے۔ جنہیں پولیس نے زبردستی منتشر کرنے کی کوشش شروع کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس کی یہ کارروائی عدالت کی طرف سے ریلی کے انعقاد پر پابندی کی توثیق کے باعث کی گئی ہے۔پولیس نے پہلے شرکائے ریلی کو منتشر ہونے کے لیے اعلانات کر کے انتباہ کیا اور بعد ازاں انہیں گھسیٹ گھسیٹ کر لے جانے لگی۔پولیس کے مطابق عدالت نے تین دن کے لیے کسی ریلی کے انعقاد پر پابندی لگائی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن