لاہور (نیوز رپورٹر)وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ جو ہار نہیں مان رہا تھا اب وہ ہر روز این آر او مانگ رہا ہے۔امریکی غلامی کے خلاف جنگ لڑنے والے ان کا جھنڈا اٹھا کر آزادی حاصل کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی میں سب کی اپنی ڈیڑھ انچ کی مسجد ہے اور نند بھاوج کے مابین پارٹی پر قبضے کی جنگ الگ سے جاری ہے۔سہولت کاری اور کوچ کی عدم موجودگی پر کوئی پارٹی ڈائریکشن نہیں۔ صوابی جلسے کے فلاپ شو کے بعد گنڈا پور اور پارٹی رہنما آپس میں لڑ رہے ہیں۔ فتنہ پارٹی کا کوئی شخص گنڈاپور کو وزیراعلٰی ماننے کو تیار نہیں اور نہ ہی کوئی اس کے احکامات کو سنجیدہ لیتا ہے۔صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانا اپنے امریکی آقاؤں سے وفاداری کا عہد کرنے کے مترادف تھا۔ فتنہ اور فتنے کے چیلے یوٹرن لینے کو بہادری سمجھتے ہیں۔ملک میں افراتفری اور انتشار پھیلانے والے اپنے انجام کی طرف گامزن ہیں۔