چنیوٹ : 8سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل ، نوش بانس کے جنگل سے برآمد ملزم گرفتار

چنیوٹ‘ کمالیہ (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار) زیادتی کے بعد 8 سالہ بچے کو قتل کر دیا گیا۔ نعش جنگل سے برآمد اور ملزم گرفتار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کی تحصیل بھوآنہ کے علاقہ موضع رنگ شاہ میں بیس سالہ ملزم الیاس نے مقیب الحسن کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کر کے نعش قریبی بانسوں والے جنگل میں دبا دی۔ اندھے قتل کا سراغ لگانے کے لئے ڈی پی او عبداﷲ احمد نے ڈی ایس پی بھوآنہ سجاد حسین، ڈی ایس پی ظفر اقبال‘ ایس ایچ او ساجد علی بھٹی، اے ایس آئی حاجی نصراﷲ خاں پر پولیس ٹیم تشکیل دی۔ پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 34 گھنٹوں کے دوران ملزم الیاس کو گرفتار کیا۔ ادھر کمالیہ میں دیکھنے کے لیے آنے والی خاتون سے تین افراد نے اجتماعی زیادتی کی۔ حالت غیر ہونے پر ملزم فرار ہو گئے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کر کے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایک ملزم فرار‘ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ نواحی علاقہ بی پلاٹ پیر محل کی رہائشی (ک) کمالیہ کے نواحی گاؤں موضع جکھڑ میں میلہ پر آئی ہوئی تھی کہ اس دوران ملزم الطاف وغیرہ اسے ورغلا کر ایک ویران جگہ پر لے گئے، ملزم الطاف نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا، حالت غیر ہونے پر ملزم اسے چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو ملزموں کو تھانہ بھسی پولیس نے متاثرہ کی تحریری درخواست پر تینوں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے‘ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اس مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن