مکوآنہ ( این این آئی )پولیس نے رسم مہندی کی تقریب میں منچلے نوجوانوں کی طرف سے ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرتے ہوئے 8افراد کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا، جبکہ دولہا موقع سے فرار ہو گیا، سمندری پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔