اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)اسلام آباد ہائیکورٹ نے انٹرنیٹ کی سست روی اور فائروال کی تنصیب کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقررکردی،چیف جسٹس عامر فاروق سینئر صحافی حامد میر کی درخواست پر 14 نومبر کو سماعت کرینگے،کیس کی 3 ستمبر کی آخری سماعت بنچ کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کر دی گئی تھی۔