حماس غزہ میںجنگ بندی کی راہ میں رکاوٹ ہے: امریکہ 

Nov 12, 2024

واشنگٹن (این این آئی )امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی میں اسرائیل نہیں بلکہ حماس رکاوٹ ہے۔سلیوان نے امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ امریکہ اس بات کا جائزہ لے گا کہ اسرائیل نے غزہ میں انسانی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کس حد تک پیش رفت کی ہے۔صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے 13 اکتوبر کو وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور سیکرٹری دفاع لائیڈ آسٹن کے دستخط شدہ ایک خط میں اسرائیل کو مطلع کیا کہ اسے 30 دنوں کے اندر متعدد اقدامات کرنا ہوں گے یا امریکی فوجی امداد پر پابندیوں کے خطرے کا سامنا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا تھا کہ ہم اس ہفتے اپنے فیصلے کریں گے کہ انہوں نے کس قسم کی پیشرفت کی ہے۔سلیوان نے بتایا کہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن، وزیرخارجہ انٹونی بلنکن اور صدر اس بارے میں فیصلے کریں گے کہ ہم جواب میں کیا کرتے ہیں۔امریکی ڈیڈ لائن کی میعاد ختم ہونے کے چند ہی دن بعد عالمی غذائی تحفظ کے ماہرین نے کہا تھا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ شمالی غزہ کے علاقوں میں قحط پڑنے والا ہے کیونکہ اسرائیل وہاں حماس کے ارکان پر اپنا فوجی حملہ جاری رکھے ہوئے ہے

مزیدخبریں