تل ابیب (این این آئی )اسرائیل ایک بار پھر بڑی مشکل میں پھنس گیا ہے، امریکہ نے اسرائیل کو 130 بلڈوزر اور بھاری بموں کی فراہمی روک دی ہے، اسرائیل یہ بلڈوزر غزہ کی پٹی میں گھروں کو منہدم کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہتا تھا۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع نے امریکی مشینری بنانے والی کمپنی کیٹرپیلر سے تقریبا 130 ڈی 9 بلڈوزر خریدنے کے بڑے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔اخبار نے اسرائیلی سیکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے حال ہی میں غزہ میں گھروں کو مسمار کرنے کے لیے ان بلڈوزروں کے استعمال کی وجہ سے معاہدے کو منجمد کر دیا ہے، اس معاہدے کو منجمند کرنے پر امریکہ پر بڑے پیمانے پر تنقید کی جا رہی ہے۔اخبار نے لکھا کہ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل پہلے ہی بلڈوزر کی ادائیگی کر چکا ہے اور امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے برآمدی منظوری کا انتظار کر رہا ہے۔اسرائیلی اخبار کا کہنا تھا کہ یہ پابندی ایک ایسے وقت میں عائد کی گئی ہے جب اسرائیل کو بلڈوزر کی اشد ضرورت تھی۔
امریکہ نے اسرائیل کو بلڈوزر اور ہیوی بموں کی فراہمی روک دی
Nov 12, 2024