لاہور/ رحیم یار خان (نوائے وقت رپورٹ) کچہ میں رحیم یار خان پولیس کے انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران اندھڑ گینگ کا سرگرم رکن اور خطرناک ڈاکو مختار عرف ودھایا شیخ ہلاک ہوگیا۔ کلاشنکوف اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں۔ ڈاکو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا برائے تاوان کا مرکزی ملزم تھا جو ڈکیتی اور پولیس پر حملوں کی متعدد وارداتوں میں بھی مطلوب تھا۔ آپریشن ڈاکوؤں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر سندھ سے متصل بستی سعید عباسی کے عقب موضع داعوالہ میں کیا گیا۔