اسلام آباد(وقائع نگار)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سے بڑا جلسہ کوئی بھی نہیں کر سکتا۔ 9 فروری کو تحریک چلانی چائیے تھی جو نہیں چلائی گئی ۔وہ موقع مس ہو گیا ۔ جب تک بانی پی ٹی آئی کی فیملی ذمہ داری نہیں لے گی کارکن نہیں جڑیں گے اب ۔ بانی پی ٹی آئی کی فیملی کے علاوہ اب کسی میں صلاحیت نہیں ہے کہ وہ کارکن کو جوڑ سکیں ۔ بانی پی ٹی آئی کا ڈونلڈ ٹرمپ سے بڑا اچھا تعلق ہے ۔ بانی پی ٹی آئی کے ٹرمپ کے ساتھ تعلق کی وجہ سے لوگ سمجھتے ہیں کہ شاہد وہ ان کی رہائی میں کردار ادا کریں گے ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں سموگ کی صورتحال تشویشناک ہے ،جب اپ 12 12 سو ایکڑ درخت کاٹ دیں گے تو یہی ہوگا ، ہاسنگ سوسائٹی بنانے کے لئے ملتان میں درخت کاٹے گئے آج ملتان کا ایئرکوالٹی انڈیکس ہے وہ اپ کے سامنے ہے ، لاہور کو جب کنکریٹ کا پورا جنگل بنا رہے تھے اس وقت سب لوگ بتا رہے تھے کہ اس کا انجام یہ ہوگا ، عمران خان پاکستان میں واحد سیاست دان تھا جب وہ ایا ہے تو لوگوں کو پتہ چلا ہے کہ درخت لگانے بھی حکومت کی ذمہ داری ہے ، عمران خان سے پہلے بھی کبھی کسی نے ملک میں انوائرمنٹ کا نام نہیں لیا ، تحریک انصاف کی حکومت واحد حکومت تھی جس میں ماحول کو بہتر بنانے کے لئے پراجیکٹس لگائے ۔