شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) وفاقی وزیر صنعت وپیداواررانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سیاست میں کینسر کی شکل اختیار کر چکا ہے کینسر کا علاج صرف آپریشن ہے جو جاری ہے پی ٹی آئی نے اقتدار میں آکر ریاستی اداروں میں سازش کرکے انہیں کنٹرول کرنے کی کوشش کی تھی جو بغاوت کے زمرے میں آتی ہے عمران خان اللہ کی پکڑ میں ہے اب وہ کبھی بھی اقتدار میں نہیں آئیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع کلہ گارڈن ٹائون میں پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس مو قع پر فنگشنل مسلم لیگ کے مرکزی نائب صدر چوہدری بدرالزمان ورک آف کلہ ،چوہدری نذر ورک ،میاں عنایت ،چوہدری صدیق ،چوہدری شہباز گجر ،میاں رفیق اور دیگر بھی موجود تھے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ ن لیگ کے ورکر پارٹی کا سرمایہ ہے پی پی 139کا ضمنی الیکشن ن لیگ بھاری اکثریت سے جیتے گی ن لیگ کے ورکروں نے 2024کا مشکل ترین الیکشن بھی محنت اور جدوجہد سے جیتاتھا انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی سیاسی سوچ مثبت نہیں بلکہ منفی ہے جبکہ اس کے برعکس ن لیگ نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنی سیاست کا محور بنایا حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کے باعث سٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے مہنگائی سنگل ڈیجیٹ تک پہنچ چکی ہے بجلی کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے۔