اسلام آباد( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سالانہ تبلیغی اجتماع کے حوالے سے رائیونڈ کا دورہ کیا۔وزیر داخلہ نے تبلیغی جماعت کے اکابرین فاروق، ڈاکٹر ندیم اشرف، انوار غنی ،امتیاز غنی، عباد اللہ اور دیگر سے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی سے بیرون ملک سے آئے شرکا سے بھی ملاقات کی اور دین اسلام کی تبلیغ کیلئے ان کی خدمات کو سراہا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے تبلیغی اجتماع کیلئے شاندار انتظامات پر فاروق بھائی اور دیگر اکابرین کو مبارکباد دی۔ تبلیغی اجتماع کے لاکھوں شرکا کیلئے مثالی انتظامات پر آپ سب کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ دین اسلام کی تبلیغ کا نیک کام کرنے والے دنیا و آخرت میں کامیاب رہیں گے۔میں ہر سال باقاعدگی سے تبلیغی اجتماع آتا ہوں‘یہاں آکر روحانی سکون ملتا ہے۔ اللہ تعالی تبلیغی اجتماع کے منتظمین کو نیک کام جاری رکھنے کا اجر دیں گے۔اس موقع پر فاروق بھائی نے امت مسلمہ کے اتحاد،شر و باطل کے خاتمے اور حق و سچ کی سر بلندی کیلئے دعا کرائی۔