شوہر وںکا تشدد، ایک خاتون کھڈیاں، دوسری کامونکی میں قتل 

Nov 12, 2024

قصور+ کامونکی (نمائندہ گان) دو خواتین شوہروں کے ہاتھوں قتل ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق  نواحی گائوں ڈھولن ہٹھاڑ کے رہائشی جعفر اقبال سے نو دس سال قبل انیتا بی بی کی شادی ہوئی تھی۔ ملزم نے گزشتہ روز زہر دیکر اور تشدد کر کے قتل کر دیا۔ زہر دینے کے بعد سیگریٹ سے جلاتا رہا اور تشدد کرتا رہا۔ کھڈیاں خاص پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔کرنٹ لگا کر بیوی کو ابدی نیند سلا دیا۔دریں اثناء محلہ بلال پارک کی تنزیلہ کی چھ سال قبل بغداد ٹاؤن کے انس سے شادی ہوئی تھی۔ میاں بیوی میں اکثر ناچاقی رہتی، گزشتہ رات متوفیہ پر تشدد کی اطلاع پر اس کا بھائی سفیان اپنے کزن کلیم اللہ کے ہمراہ بہن کے گھر پہنچا تو ملزم انس اپنے بھائی خبیب کی مدد سے تنزیلہ بی بی کو کرنٹ لگا رہا تھا، انہوں نے چھڑانا چاہا، تاہم اسی دوران تنزیلہ بی بی دم توڑ گئی۔ تنزیلہ بی بی دو بچوں کی ماں تھی۔

مزیدخبریں