منی پور پولیس سے جھٹرپ ، 11کو کی علیحدگی پسند ہلاک ، ضلع جبری بام میں کرفیو

نیو یارک (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور کے ضلع جیری بام میں کوکی قبیلے کے 11 مشتبہ جنگجو پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہوگئے جس کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح کوکی  علیحدگی پسندوں نے پولیس سٹیشن پر دو اطراف سے حملہ کیا تھا۔ پولیس سٹیشن کے ساتھ ہی مخالف قبیلے کے بے گھر افراد ایک ریلیف کیمپ میں مقیم تھے۔ سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 11 کوکی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک سپاہی بھی زخمی ہوا۔ پولیس نے حملہ آوروں سے جو ہتھیار برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ان میں راکٹ سے چلنے والے گرینیڈ (RPGs) اور اے کے سیریز کی اسالٹ رائفلیں شامل ہیں۔ دوسری جانب کوکی سول سوسائٹی گروپوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے "گاؤں کے رضاکار" تھے۔

ای پیپر دی نیشن