اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی سرکاری اداروں میں رائٹ سائزنگ سے متعلق وفاقی کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد ہوگیا ہے پاکستان کسٹمز سروس میں گریڈ 10سے 18 تک کی مزید 69 آسامیاں ختم کر دی گئیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کسٹمز کے29 مختلف ذیلی محکموں میں خالی اسامیاں ختم کی گئیں جن میں ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس کراچی، ڈائریکٹوریٹ اف انٹرنل اڈٹ اسلام اباد بھی شامل ہیں۔ دونوں محکموں میں گریڈ اٹھارہ کے تین اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے عہدے ختم کر دیے گئے ہیں۔ کلیکٹوریٹ اف کسٹمز اپریزمنٹ ویسٹ کراچی میں ڈپٹی سپریٹنڈنٹ کی13 آسامیاں مستقل طور پر ختم کی گئی ہیں ڈائریکٹوریٹ اف پوسٹ کلیئرنس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی6 اسامیوں پر دوبارہ بھرتی نہیں کی جائے گی ڈائریکٹوریٹ اف پوسٹ کلیئرنس کراچی میں آٹھ اور اسلام اباد میں ایک اسامی ختم کی گئی ہے۔کلیکٹوریٹ اف کسٹمزاپریزل کراچی میں آفس ڈپٹی سپرنٹنڈینٹ کے8 عہدیختم کر دیئے گئے ڈائریکٹوریٹ آف کراس بارڈ کرنسی اسمگلنگ میں اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری کی آسامی ختم کی گئی ہیپاکستان کسٹمز میں انسٹرکٹرز، اسٹیٹسٹیکل ریسرچ افیسرز کے عہدے ختم کر دیئے گئے ہیں۔ایف بی آر کے مطابق ڈپٹی اسسٹنٹ کیمکلز ایگزیمنر، اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری کی خالی آسامیاں اور اسسٹنٹ اورآفس ڈپٹی سپریٹنڈنٹ کے خالی عہدے بھی مستقل طور پر ختم کر دیئے گئے ہیں ڈائریکٹوریٹ اف ریفارمز اینڈ اٹو میشن کراچی میں تین عہدے ختم کر دیئے ہیں ۔