شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے صدر میاں نواز شریف اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور تجربے کی بنیاد پر وفاقی اورپنجاب حکومت کی بھرپور رہنمائی کر رہے ہیں جس کے مہنگائی میں کمی اور معیشت کی ترقی کی صورت میں مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں عوام کو آنے والے دنوں میں مزید خوشخبریاں ملیں گی اور تمام شعبوں میں نمایاں ریلیف حاصل ہوگا‘ عوام کا معیار زندگی بلند کرنا (ن) لیگ کی کلیدی ترجیح ہے ۔جس کی انجام دہی کی خاطر مربوط اقدامات اٹھائے گئے ہیں‘ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ کمی آئی ان شاء اللہ عوامی فلاح و بہبود کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنا نے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی۔