صوابی میں موسمِ سرما کی پہلی ژالہ باری

Nov 12, 2024 | 12:34

 صوابی میں موسمِ سرما کی پہلی ژالہ باری،پہاڑوں نے سفید چاڈر اوڑھ لی۔خیبرپختونخوا کے  ضلع صوابی میں موسمِ سرما کی پہلی ژالہ باری کے ساتھ موسم سرد ہو گیا۔ ضلع صوابی میں کالے بادلوں نےاپنا  رنگ جمانا شروع کر دیا۔ ہر طرف اندھیرا چھا گیا جہاں کل رات ڈسٹرک ہیڈکواٹر کرنل شیر خان چوک مین  طوفانی بارش کے ساتھ  شدید ژالہ باری بھی ہوئی جس کے بعد  موسم سرد ہوگیا۔ موسم سر ما کی پہلی بارش اور برفباری کے بعد   پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ جس کے بعد سردی میں اچانک اضافے سےاور  ٹھنڈی ہواوں کی وجہ سے  لوگوں نے گرم ملبوسات اوڑھنا شروع کر دیں۔ سوات کے بالائی علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی برف باری سے اشو، مٹلتان، کالام، گبرال کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، جبکہ دوسری طرف ضلو سوات کے میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ کالام کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری سے موسم سرد ہوگیا۔ شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا جبکہ اس کےساتھ خشک میوہ جات کی ڈیمانڈ بڑھنے لگی۔

مزیدخبریں