نوشہرہ ورکاں:ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 8 رائس ملز کوجرمانہ 7 سیل

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین حکومتی احکامات کے مطابق سموگ کے خاتمے اور بچاؤ کے لئے سرگرم عمل ہیں اس سلسلے میں انہوں نے مختلف رائس ملز پر چھاپے مارے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 8 رائس ملز کو ساڑھے چار لاکھ روپے جرمانہ کیا اور 7 رائس ملز کو سیل کیا رائس ملز مالکان سے میٹنگ کے دوران انہیں سموگ کے خاتمے کے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی بعد ازاں انہوں نے سموگ سے بچاؤ کی عوامی آگاہی مہم کے دوران شہریوں میں ماسک تقسیم کئے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سموگ نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں نباتات اور فطرت کی ہر چیز کو نقصان پہنچاتی ہے اس کے خاتمے میں ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں ماسک اور عینک کا باقاعدگی سے استعمال کریں پانی زیادہ سے زیادہ پئیں گرم پانی اور چائے کا استعمال کریں باہر سے گھر آنے پر اپنے ہاتھ چہرے اور جسم کے کھلے حصوں کو صابن سے دھوئیں گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں دھواں اور دھول پیدا کرنے والے عناصر کا استعمال کم سے کم کریں۔

ای پیپر دی نیشن