حافظ آباد:حسن ٹاون میں کلینیکل آن ویل کیمپ 

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) انجمن نوجوانان ویلفیئر کے زیر اہتمام فری ڈسپنسری حسن ٹاون میںکلینیکل آن ویل کیمپ کا انعقا د ڈاکٹر شہروز عشرت اور بانی انجمن نوجوانان عبدالجبار رضاانصاری کی زیر نگرانی کیا گیا جس میں ڈاکٹر محمد شہزاد اور دیگر عملہ نازیہ ، رفعت ،احتشام  بشیر، اصغر علی طالب حسین نے خدمات سرانجام دیں۔ اس موقع پر کیمپ میں 2سو سے زائد مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور مریضوں کے لئے کیمپ میں الٹراسائونڈ اور میڈیسن فراہم کرنے کی بھی سہولیات موجود تھیں۔ شہریوںنے اسے کیمپ کے انعقاد کا زبردست خیر مقدم کیا اور کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں فری علاج معالجے کی معیاری سہولیات کسی بڑی نعمت سے کم نہیں ہیں جس پر کیمپ کے شرکاء اور خادمین مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ای پیپر دی نیشن