گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ کی تین بڑی کمپنیوں کے ایکسپورٹ کے بند کنٹینرز میں کراچی سائوتھ ایشین ٹرمینل پر لاکھوں روپے کے مبینہ طور پر مال کی چوری کا انکشاف، صنعتکاروں اور تاجروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، صدر چیمبر آف کامرس نے وزیر اعظم پاکستان سے واقع کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔سیالکوٹ سے انسپکشن اور کسٹم کلیئرنس کے بعد ایف بی آر کی لائسنس ہولڈر کمپنی سائوتھ ایشین پورٹ ٹرمینل (Sapt) پر شپنگ کمپنی کی طرف سے کنٹینرز کارگو کئے گئے کمپنی کی انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور عملے کی ملی بھگت سے کنٹینرز کی سیلیں توڑ کر مال چوری کیا گیا جب کنٹینرز چائنہ پہنچے تو انکی سیلیں ٹوٹی ہوئی تھیں اور مال کے وزن میں بھی نمایاں کمی سامنے آئی جس پر ایکسپورٹرز کو سخت تشویش ہوئی۔