گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدررانا صدیق خاں نے کہا کہ الیکشن میں بزنس کمیونٹی سے کئے گئے وعدوں کو پوراکرنے کیلئے بزنس گروپ قیادت اوراراکین مجلس عاملہ دن رات کوشاں ہیں۔ میں نے عزم کیا تھا کہ جو چیمبرآف کامرس کا ممبر ہوگا اس کی ہر ادارے میں عزت ہو گی، ممبرشپ کارڈ کی ویلیو ہوگی۔انہیں وعدوں کی تکمیل میں ایک اور مزید کامیابی حاصل کر لی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد،اے سی سٹی اقرا مبین نے گوجرانوالہ چیمبرکی سفارش پر تحصیل آفس میں ہیلپ ڈیسک کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔
بزنس کمیونٹی کی سہولت کیلئے قائم کردہ ہیلپ ڈیسک کی افتتاحی تقریب
Nov 12, 2024