نوشہرہ ورکاں:محلوں، مارکیٹوں میں بھکاریوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ

نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار)محلوں اور مارکیٹوں میں بھکاریوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ،پیشہ ور بھکاریوں سے شہری پریشان،بتایاگیا ہے شہر کے گلی محلوں اور تجارتی مراکز پر پیشہ ور بھکاریوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوگیاپیشہ ور بھکاریوں نے مانگنے کیلئے نت نئے طریقے ایجاد کررکھے ہیں کوئی بجلی کا بل اور کوئی گھر جانے کا کرایہ تو کوئی ادویات اور دیگر ضرورت کا بہانہ بنا کرلوگوں سے بھیک مانگتے دیکھائی دیتے ہیں شہریوں کے انکار پر بدعائیں دینا بھی پیشہ ور گداگروں نے وطیرہ بنا رکھا ہے متعددبھکاری اپنے یا بچوں کے سر  بازواور ٹانگوں پر فرضی پٹیاں باندھ کر بھیک مانگتے دکھائی دیتے ہیں مساجد میں بھی ہرنمازکے دوران پیشہ ور بھکاری خودساختہ پریشانی سنا کرنمازیوں سے پیسے اینٹھتے ہیں پیشہ وربھکاریوں کی بہتات سے ضرورت منداور مستحق طبقہ لوگوں کی مدد سے محروم رہتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن