نومبرکے آخر تک ہر طرف پیپلزپارٹی کے پرچم نظر آئیں گے:ارشاداللہ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی چوہدری ارشاد اللہ سندھو نے پیپلز پارٹی کے رہنمائوں بائو ایوب مہر، طارق محمود مغل، رانا ایوب علی خاں، علی اصغر ورک ایڈووکیٹ و دیگر کارکنان کے ہمراہ جی ٹی روڑ ،واپڈا ٹائون، نوشہرہ سانسی، اسٹیٹ تھری ،حافظ آباد روڑ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پارٹی عہدیداران وکارکنان کے گھروں، فیکٹریوں، مارکیٹوں اور دفتروں پر پارٹی پرچم لگا دئیے اس موقع پر چوہدری ارشاد اللہ سندھو نے پارٹی عہدیداران وکارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ پیپلز پارٹی کا لاڑکانہ ہے، 30نومبر سے پہلے پہلے ضلع گوجرانوالہ کی تمام تحصیلوں یونین کونسلوں اور دیہاتوں میں ہر طرف پیپلزپارٹی کے پرچم نظر آئیں گے، پارٹی کارکنان از خود بڑے جوش و خروش سے اپنے اپنے گھروں پر پارٹی پرچم لگا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن