گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ اقصی امین ڈوگر نے کہا ہے کہ تمام سیکرٹری یونین کونسلز دفاتر میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ۔طلاق،خلع وغیرہ کی فائلوں کو مسلم فیملی لاز کے مطابق نمٹایا جائے کوئی فائل بھی بغیر کاروائی کے نہ پڑی رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل نوشہرہ ورکاں کا چارج سنبھالنے کے بعد سیکرٹری یونین کونسلز کے ساتھ ایک اجلاس میں کیا۔اقصی امین ڈوگر نے مزید کہا کہ سیکرٹری یونین کونسلز اپنی اپنی یونین کونسل کے تمام نکاح رجسٹرار کے کوائف کی لسٹ مرتب کر کے اپنے دفاتر میں آویزاں کریں۔نکاح رجسٹرارز کو بتائیں کہ وہ نکاح نامہ کے تمام کا لم کو پر کریں۔
تمام سیکرٹری یونین کونسلز دفاتر میں حاضری کو یقینی بنائیں:اقصی امین ڈوگر
Nov 12, 2024