گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے رہنما شہروز رشید،چاند حمید بٹ،وقاص شاہد کھوکھر،چوہدری تنویر احمد،روشدہ امان اللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا یہ انسانیت کے دشمن ہیں کوئٹہ بم دھماکے قابل مذمت ہیں بے گناہ افراد کو قتل کر کے دہشت گرد ملک میں افراتفری پیدا کرنا چاہتے ہیں۔حالیہ دہشت گردی کی لہر میں بھارت کے ملوث ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ دہشت گردی کی جنگ کیخلاف پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ہمیں پورا یقین ہے کہ ہماری بہادر فوج ان دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچائے گی ۔
دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں انسانیت کے دشمن ہیں:شہروز رشید
Nov 12, 2024