کامونکی : ڈکیتی کی وارداتوں  میں شہری مال و زر سے محروم 

Nov 12, 2024

کامونکی،تتلے عالی (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار ) ڈکیتی کی وارداتیں،ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے،تھانہ صدر کے گھمن والا روڈ علاقہ ماڑی ٹھاکراں نہر اپر چناب کے قریب دو ڈاکو عبدالقیوم سکنہ خواصرے سے ساڑھے تین لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے جبکہ دو  ڈاکو جی ٹی روڈ  پر نعمان ڈوگر سکنہ لاہور کینٹ سے تیس ہزار روپے اور دو موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ صدر کے علاقہ میں پینسٹھ سالہ پروین بی بی زوجہ اشرف قوم ورک سکنہ کامونکی سے ایک ڈاکو کان سے بالیاں نوچ کر فرارہوگیا ۔ جس سے پروین بی پی کے کان بھی زخمی ہوگئے ، تھانہ تتلے عالی کی علاقہ میں نواز ساکن بلو کی موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو  اس سے پچاس ہزرار روپے اور دو موٹر سائیکل کے ٹائر چھین کر فرار ہوگئے۔

مزیدخبریں