گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سموگ آلودگی کی روک تھام کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب کے جاری نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی زیر صدارت متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو موقع پر بند کرنے کا فیصلہ،مارکیٹوں اور کاروباری مراکز کو 8بجے بند کرنے کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنرز، چیف آفیسرز لوکل باڈیز، ٹریفک پولیس سمیت اسپیشل مجسٹریٹس کو زمہ داریاں سونپ دی گئی، ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ شاہراہوں اور لاری اڈا میں موجود دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو فی الفور بند کریں۔