حافظ آباد:میونسپل کمیٹی کی غفلت مختلف علاقے گندے جوہڑ میں تبدیل

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) محلہ کشمیر نگر میں علی پورروڈ میونسپل کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے گندے جوہڑ میں تبدیل ہوگیا جس پر علاقہ مکین ایڈمنسٹریٹر کی کی خود ساختہ منطق کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ علاقہ مکینوںنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر نگر میں گٹروںکی بندش اور نکاسی آب کے نالہ کی بندش نے پورے علاقے کو جوہڑ میں تبدیل کردیا ہے جہاں سے ہرروز کئی جنازے گذر کر قبرستان کشمیر نگر جاتے ہیںلیکن میونسپل کمیٹی جو کہ شہریوںکے لئے سفید ہاتھی بن چکے ہیں وہ اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہے۔انہوںنے کہا کہ اب پورے علاقہ نے اﷲکی حمد بیان کرنا شروع کررکھی ہے لیکن اسکے باوجودمتعلقہ ادارے کے کانوںپر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔
ا نہوںنے ڈپٹی کمشنر اور کمشنر گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا کہ کشمیر نگر کے علاقہ کو جوہڑ میں تبدیل ہونے سے بچایا جائے اور کسی فرض شناس افسر کو میونسپل کمیٹی کا ایڈمنسٹریٹر مقررکرکے شہریوںکو پریشانی سے بچایاجائے۔

ای پیپر دی نیشن