شرقپور شریف(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار ضمنی الیکشن پی پی 139 رانا طاہر اقبال نے کہا ہے کہ آپ لوگوں کی دعاؤں اور طاقت سے 5 دسمبر کو ہماری فتح ہو گی منتخب ہونے کے بعد آپ لوگوں کے جو ترقیاتی کام رکے ہوئے ہیں دوبارہ سے شروع کریں گے ۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی قیادت میں ترقی کا عمل جاری رکھیں گے اور کامیاب ہو کر علاقہ کے درپیش مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ عوام کا معیار زندگی بلند کیا جائے گا اپنے حلقے میں تعمیر و ترقی کا نیا دوڑ شروع کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈھامکے کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت رانا عظیم خان ایڈووکیٹ، رانا زمر طارق نمبردار آف ڈھامکے کی طرف سے دی گئی دعوت اور کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے کیا۔
رانا تنویر کی قیادت میں ترقی کا عمل جاری رکھیں گے:رانا طاہر اقبال
Nov 12, 2024