بانی پی ٹی آئی ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں: ڈاکٹر اسلم خان

Nov 12, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ بند کرکے چوری شدہ عوامی مینڈیٹ واپس دینے سے سیاسی استحکام ممکن ہوسکتا ہے بانی تحریک انصاف واحد لیڈر ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں انہوں نے اپنے دور وزارت عظمیٰ میں پاکستان کا وقار بلند کیا، عوامی مسائل کے حل کی خاطر مربوط اقدامات کئے اور ملک کو حقیقی آزادی سے ہمکنار کرنے کی لازوال جدوجہد کی ان کی ترجیحات پاکستان کی ترقی و استحکام اور عوامی خوشحالی ہے۔

مزیدخبریں