عوامی فلاح وبہبود حکومتی ترجیحات میں شامل نہیں: افضال حیدر

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت کم کرنے کی کوششیں کرنیوالے حکمرانوں کو منہ کی کھانا پڑی ہے عوام نے پی ٹی آئی کے موقف کی بھرپور تائید کر کے حکمرانوں سے نفرت واضح کر دی ہے جسے نوشتہ دیوار سمجھتے ہوئے حکمرانوں کو خود ہی اقتدار چھوڑ دینا چاہئے ورنہ عوام کا ہاتھ اور ان کا گریبان ہو گا اور باشعور پاکستانی انہیں اقتدار کے ایوانوں سے نکال باہر کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ میاں افضال حیدر نے کہاکہ عوام بے چینی سے ریلیف کے منتظر ہیں جو انہیں حاصل ہونے والا نہیں کیونکہ وفاق کی طرح پنجاب حکومت کی ترجیحات میں بھی عام آدمی کی فلاح وبہبود شامل ہی نہیں۔

ای پیپر دی نیشن