پاور سیکٹر ،پٹرولیم کھپت میں 600فیصد سے زائد کمی ریکارڈ

دوسال کے دوران پاور سیکٹر میں پٹرولیم کھپت میں 600 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔مالی سال2021،22میں پاور سیکٹر میں پٹرولیم کھپت 36 لاکھ 88 ہزار میٹرک ٹن تھی، سال23، 24 میں پاور سیکٹر میں کھپت کم ہو کر 6 لاکھ 7 ہزار میٹرک ٹن پر آگئی ،ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں 5 لاکھ 75 ہزار میٹرک ٹن کمی ہوگئی ،23،24کے دوران ایک کروڑ 69 لاکھ میٹرک ٹن پٹرولیم مصنوعات استعمال کی گئیں ۔سال 22،23میں پٹرولیم مصنوعات کا استعمال ایک کروڑ74لاکھ87ہزار میٹرک ٹن تھا، ایک سال میں انڈسٹری کے پٹرولیم استعمال میں 50 ہزار میٹرک ٹن سے زائد کمی ہوئی، 23،24کے دوران انڈسٹری نے 10لاکھ 76 ہزار میٹرک ٹن سے زائد پٹرولیم کھپت کی مالی سال22،23میں انڈسٹری میں پٹرولیم کی کھپت 11لاکھ 27 ہزار میٹڑک ٹن تھی۔دوسال میں ٹرانسپورٹ سیکٹر میں پٹرولیم کے استعمال میں 39 لاکھ 61 ہزار میٹرک ٹن کمی ہوئی،23 ،24میں ٹرانسپورٹ سیکٹر نے ایک کروڑ 34 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد پٹرولیم کھپت کی،22،23  میں ٹرانسپورٹ سیکٹر کی کھپت ایک کروڑ 36 لاکھ میٹرک ٹن تھی، مالی سال 21,22میں ٹرانسپورٹ سیکٹر کی پٹرولیم کھپت ایک کروڑ 74 لاکھ میٹرک ٹن تھی۔گزشتہ6سالوں کے دوران پٹرولیم کے مقامی استعمال میں 28 ہزار میٹرک ٹن تک کمی ریکارڈ کی گئی، مالی سال 2018,19میں پٹرولیم کی مقامی کھپت 60 ہزار میٹرک ٹن سے زائد تھی،مالی سال 23، 24میں پٹرولیم مصنوعات کی مقامی کھپت32ہزار ٹن پر آگئی۔

ای پیپر دی نیشن