مٹھیال(نامہ نگار) ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 50 ملک سہیل خان کمڑیال نے کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں جو نہتے عوام کو نشانہ بناتے ہیں بے گناہ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے دھماکے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے لاکھڑا کریں۔ بزدل دہشت گرد نہتے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں دشمن ممالک کی ایما پر بزدلانہ کارروائیوں سے عوام کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے انہوں نے مزید کہا کہ معصوم بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں ایسے واقعات سے قوم اور فورسز کے حوصلے کمزور نہیں ہونگے سیکورٹی فورسز نے دھشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اب وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر بے گناہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہے ہیں عوام اور سیکو رٹی فورسز کے جوانوں نے دھشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں دھشتگرد اپنے خلا ف جاری فیصلہ کن جنگ کو دیکھ کر اب ایسے بزدلانہ حملے کرکے سیکیورٹی فورسز اور عوام کے حوصلے کمزور کر نے کی ناکام کوشیش کررہے ہیں ہمارے سیکیورٹی فو ر سز کے حوصلے ایسے بزدلانہ حملوں سے کمز ور نہیں ہو نگے عوام اپنی سیکورٹی فورسز اور اداروں کے شانہ بشا نہ کھڑی ہے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکہ بزدلانہ فعل ہے۔
دہشت گرد انسانیت کے دشمن کسی رعایت کے مستحق نہیں ملک سہیل کمٹریال
Nov 12, 2024