گشت نظام موثر،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، محمود الحسن رانا

Nov 12, 2024

  گوجرخان (نامہ نگار) ڈی ایس پی سرکل گوجر خان محمود الحسن رانا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی دو ماہ کی تعیناتی  کے دوران انہوں نے منشیات فروشی ناجائز اسلحہ کے حوالہ سے سرکل گوجر خان کے تینوں تھانوں گوجرخان ،مندرہ اور جاتلی کو ہدایت کی تھی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گشت کے نظام کو موثر بنایا جائے جس پر سرکل کے تینوں تھانوں نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے منشیات کے 61 مقدمات درج کیے 14 نائن سی کے مقدمات شامل ہیں اور مجموعی طور پر 30 کلو 640 گرام چرس 292 لیٹر شراب برآمد کی ناجائز اسلحہ کے تینوں تھانوں میں 45 مقدمات درج ہوئے جن میں 41 پسٹل چار عدد رائفل ایک کلاشنکوف اور 114 روند جبکہ اشتہاریوں کے خلاف جاری مہم کے دوران سرکل میں 33 اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا جو کہ اے اور بی کیٹیگری  میں شامل تھے اور 71 کے قریب عدالتی مفرور گرفتار کیے گئے کرایہ داری ایکٹ کے تحت 16 مقدمات جبکہ بھکاری ایکٹ کے تحت نو مقدمات درج کیے گئے ڈی ایس پی سرکل گوجر خان کی پریس کانفرنس میں صدر بار ایسوسی ایشن گوجر خان راجہ امانت علی جنرل سیکرٹری دانیال امین مرکز ی انجمن تاجران کے بانی و سابقہ صدر حاجی چوہدری اقبال انجمن تاجراں کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مرزا تیمور احمد وارثی سمیت تینوں تھانوں کے ایس ایچ او راجہ تصدق رحمان، چوہدری ذوالفقار، عصمت اور تفتیشی بھی موجود تھے اس موقع پر ڈی ایس پی نے کہا کہ جب تعینات ہوا تھا تو ایک عزم کیا تھا کہ گوجرخان سے منشیات کو پاک کریں گے اور جرائم کی روک تھام کیلئے بھرپور اقدام کر کے گوجر خان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے جس کے لیے دو ماہ کی قلیل مدت میں پولیس نے بھرپور کارکردگی دکھائی منشیات فروشی اور دیگر مکروہ دھندوں میں ملوث مجرمان کو گرفتار کر کے انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلا آئندہ بھی پولیس اسی طرح اپنی کارکردگی دکھاتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے بھرپور اقدام کرے گی۔

مزیدخبریں