ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سابق وفاقی وزیر،ممبرقومی اسمبلی سر دارمحمدیوسف گجرنے سابق ایم پی اے ٹیکسلاحاجی عمرفاروق کے پبلک سیکرٹریٹ میںحالات حاضرہ پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم میا ں شہبا زشریف نے دن رات کاوشیںکرکے ملکی معاشی صو رتحال کوبہتری کی راہ پرگامزن کردیاہے،اورقومی تعمیروترقی خوشحالی اور،روزگارکے مواقع میںبڑی آ سانیاں پیدا ہونے والی ہیں،انہوںنے کہاکہ ا ے این پی کے سنیٹرزاہدخان نے قائدمسلم لیگ میا ںنوازشریف کی مثبت اصولی اورقابل قدرسیاسی کرداراورخدمات سے متاثرہوکرمسلم لیگ میں شمولیت اختیارکرلی ہے،ہم ان کاخیرمقدم کرتے ہیں،سردارمحمدیوسف نے کہاکہ ملک میںانتشارکی سیاست کرنے والے بہت جلدماضی کاقصہ بن جا ئیںگے،انہوںنے کہ کل تک عمران خان اپنے اقتدارکوبچانے کی خاطراحتجاجی جلسوںمیںامریکہ کے خلاف’’سائفر‘‘کی کاپی لہراتے رہے،اور نعر ے لگاتے رہے،’’کیاہم کوئی غلام ہیں‘‘اوراس طر ح نئی نسل کوبے وقوف بناتے رہے،لیکن آج مکا فا ت عمل ہے،عمران خان اپنی رہائی اوردوبارہ اقتد ار کے حصول کیلئے امریکی حکمرانوںصدرٹرمپ کے آ گے ہاتھ جوڑکرمعافی مانگ رہاہے،اوررہائی کیلئے جھولیاںپھیلارہاہے،سرداریوسف نے کہاکہ اس طرزکے سیاستدان ملک وقوم کے کبھی وفادار نہیںہوسکتے،اس موقع پرمیزبان حاجی عمرفاروق نے سردا ریوسف کوویلکم کہااوران کی خدمات کوشاند ارا لفاظ میںخراج تحسین پیش کیا،تقریب میںسابق ضلع ناظم مانسہرہ حاجی سیدغلام خان،وائس پریذیڈنٹ واہ کنٹونمنٹ بورڈحاجی ملک ارشدمحمو د، او ر حلقہ نمبرچارسے ن لیگ کے امیدوارملک ماما محمدسلیم بھی موجودتھے،سردارمحمدیوسف نے ن لیگ کے امید وارسے انتخابی صورتحال معلوم کی اورا نہیں کہاکہ آپ قائدمسلم لیگ میاںنوازشریف کے سپا ہی ہیں،ڈٹ کرالیکشن لڑیں،کامیابی آپ کامقدر ہوگی۔