مٹھیال(نامہ نگار)حضرت خواجہ غلام محمد رحم اللہ علیہ کا 32واں دوروزہ عرس مبارک زیر صدارت سجادہ نشین دربار عالیہ بسال شریف پیرخواجہ قیصر محمود بسالوی 13,14نومبر بسال شریف میں منعقد ہو گاسالانہ عرس مبارک کی تقریبات صاحبزادگان خواجہ فیصل محمود ،شہزاد احمد ،اور غلام محمد کے زیراہتمام منعقد ہوگیں عرس مبارک کی دو روزہ روحانی تقریب میں قرآن خوانی ،حمد ونعت اور محفل سماع کا انعقاد ہو گا اسکے علاوہ زائرین و عقیدت مندوں کی رہائش و لنگر کا وسیع بندوبست بھی کیا جائے گا۔
خواجہ غلام محمد رحم اللہ علیہ کا 32واں دوروزہ عرس کل شروع ہو گا
Nov 12, 2024