پنڈدادنخان(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت تھانہ پنڈدادنخا ن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ڈی ایس پی پنڈ دادنخان عامر شاہین گوندل ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان راجہ عثمان تصدق بھی موجود تھے جہاں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ڈی پی او جہلم نے سائلین کے مسائل سنے اور پبلک سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہترین بنانے کے لیے سائلین کی درخواستوں پر فوری حل کے احکامات جاری کییڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے مزید کہا، "ہم عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کھلی کچہریاں اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں جس کے ذریعے عوام کے مسائل کو براہ راست سننے اور حل کرنے کا مدد ملتی ہے شہریوں نے بھی ڈی پی او جہلم کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے اس طرح کی کھلی کچہریاں عوام کو براہ راست اپنی مشکلات پیش کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیںڈی پی او جہلم نے کھلی کچہری میں آنے والے شرکا کو بچوں اور بچیوں کی ہراسگی کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے مختلف طریقوں سے بریفنگ دی۔ ڈی پی او نے کہا کہ آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر دور دراز علاقوں میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے،۔
ڈی پی او جہلم کی پنڈدادنخان میں کھلی کچہری ، عوامی مسائل سنے
Nov 12, 2024