راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سرکاری سکول کی اراضی پرقبضہ کی کوشش کرنے والے ملزمان کو گرفتارکرلیا، پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا،گرفتار ملزمان میں رضوان، عبدالقیوم، ایاز، صدر الزمان، فیصل، خلیق اور بدر شامل ہیں، پولیس کی بروقت کارروائی پر اساتذہ اور طلبا و طالبات نے راولپنڈی پولیس کو خراجِ تحسین پیش کیا، اساتذہ اور طلبا کی سی پی او آفس آمد، سی پی او سید خالد ہمدانی کا شکریہ ادا کیا اور پھول پیش کئے، اساتذہ و طلبا کا کہنا تھاکہ راولپنڈی پولیس کی بروقت کارروائی سے ہماری درسگاہ قبضہ سے بچ گئی، سکول پر قبضہ ہو جاتا تو ہم اپنی تعلیم جاری نہ رکھ پاتے، خالد ہمدانی نے ایس پی راول محمد حسیب راجہ، ایس ڈی پی او سٹی اور تھانہ سٹی پولیس کو بروقت کارروائی پر شاباش دی۔