راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)شہید کانسٹیبل محمد شریف کی برسی کے موقع پر پولیس افسران نے شہید کانسٹیبل کی قبر پر حاضری دی،پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، پولیس افسران نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی،کانسٹیبل محمد شریف 11 نومبر 2007 کوعدالتی احکامات پر ناجائز تعمیرات رکوانے کے لیے پولیس پارٹی کے ہمراہ پنڈورہ چونگی کے قریب پہنچے جہاں قبضہ گروپ ناجائز تعمیرات میں مصروف تھاجنہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی،ملزمان کی فائرنگ سے آپ شہید ہوگئے شہید کی بہادری اور قربانی کی لازوال داستان ناقابل فراموش ہے، راولپنڈی پولیس شہدا فیملیز کے ساتھ کھڑی ہے۔