مدارس اسلام کے قلعے، تحفظ قومی اور مذہبی فریضہ ہے،صاحبزادہ حامد رضا

Nov 12, 2024

اسلام آباد(خبر نگار)وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان کی اہلیہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے ختم چہلم کا اہتمام جامعہ علمیہ میں منعقد ہوا، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق و چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ مدارس اسلام کے قلعے اور پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں، پاکستان کی پہلی دفاعی لائن بھی مدارس ہی ہیں، ہر صورت میں مدارس کا دفاع کریں گے، اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی سے نجات دلانے میں علما و مشائخ کا بنیادی کردار ہے، اس کی حفاظت میں میرے والد گرامی ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی شہید اور دیگر علما و مشائخ کا خون شامل ہے ۔ سربراہ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ نیک صالح بیویوں کا فوت ہو جانا اسلام کا نقصان ہے ،سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا کہ انسان کی زندگی میں اس کی بیوی کا کردار اہم ہوتا ہے، تقریب سے مفتی انتخاب نوری ،ڈاکٹر میرآصف اکبر، مولانا مجاہد عبدالرسول،مفتی انتخاب احمد نوری، مولانا مختار احمد ندیم، پروفیسر رارتضیٰ اشرفی، ڈاکٹر مفتی محمد حسیب قادری،ڈاکٹر مفتی عمران انور نظامی،مفتی محمد امان اللہ شاکر فریدی، مولانا ارشد مصطفائی ،قاری محمد یونس قادری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں