پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی فلاح اور بہبود کیلئے جدوجہد کی،عثمان ستی 

Nov 12, 2024

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)ملک صبیح نواز کو پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن راولپنڈی سٹی کا جنرل سیکرٹری نامزد کر دیا گیا ، جنرل سیکرٹری پی ایس ایف راولپنڈی ڈویژن ملک زبیر کی جانب سے نوٹفیکیشن جاری کرنے کی تقریب کاانعقاد نمبردار حویلی میں کیا گیا ، مہمان خصوصی مرکزی رہنما پی ایس ایف عثمان ستی نے کہا کہ پی ایس ایف پاکستان پیپلز پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہے پاکستان پیپلز پارٹی ایک سیاسی اور عوامی جماعت ہے اس جماعت نے ہمیشہ عوام کی فلاح اور بہبود کے لیے جدوجہد کی، اس موقع پرپی ایس ایف کے جنرل سیکرٹری بننے والے ملک صبیح نواز نے کہا پاکستان کے طلبہ اس وطن عزیز کا اثاثہ ، ضائع نہیں ہونے دیں گے ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بہت جلد وزیراعظم منتخب ہو کر ملک کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات ایک کر دیں گے ، تقریب سے راجہ عمیر ، چودھری سعود ، اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں