اسلام آبا د (نمائندہ خصوصی)ممبر کارپوریٹ اینڈ ملٹی نیشنل کمپنیز کمیٹی ایف پی سی سی آئی و صدر لیک شور کلب سید سادات حسین شاہ نے کہا ہے کہ اوورسیز پراپرٹی پروٹیکشن بل پاس ہونا سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھائے گا،رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو اس کا سب سے زیادہ فائدہ ہوگا کیونکہ اوورسیز زیادہ سرمایہ کاری تعمیراتی سیکٹر میں کی جاتی ہے۔اوورسیز پراپرٹی پروٹیکشن عدالت کے قیام سے ان کے کیسز جلد از جلد نمٹ جائیں گے کیونکہ اوورسیز کو سب سے زیادہ تشویش سرمایہ کاری کرتے وقت اسی حوالے سے ہوتی ہے بدقسمتی سے ان کی پراپرٹی پر قبضہ ہوجانا ،کیسز عدالتوں میں چلتے رہنا اس وجہ سے اوورسیز کمیونٹی اپنی پراپرٹی کی پروٹیکشن نا ہونے پر پریشان تھی موجودہ حکومت کا اوورسیز پراپرٹی کا پروٹیکشن بل پاس کرنا احسن اقدام ہے ۔