بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی گئی

محکمہ سپورٹس پنجاب نے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے انعقاد کےلئے دو کروڑ روپے کی منظوری دیدی۔ ذرائع محکمہ سپورٹس کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کےلئے فنڈز فراہم کر رہا ہے۔بلائنڈ ورلڈ کپ 23 نومبر سے تین دسمبر تک لاہور اور ملتان میں کھیلا جائیگا، بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے بھارتی وزارت کھیل پہلے ہی این او سی جاری کر چکا ہے۔    بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنے کے لیے تاحال حکومتی منظوری نہ مل سکی،بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم حکومتی اجازت کی منتظر ہے، بھارتی ٹیم نے پاکستان میں بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینا ہے۔بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو وزارتِ کھیل کی جانب سے این او سی مل چکا ہے جبکہ ٹیم کو وزارت داخلہ اور خارجہ سے تاحال کلیئرنس نہیں ملی۔
 

ای پیپر دی نیشن