سونے کی قیمت میں تاریخی کمی

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی ،فی تولہ سونا 7000 روپے سستا ہوگیا ۔فی تولہ سونا 7 ہزار روپے کمی کے بعد 2لاکھ 70 ہزار 500 روپے ہوگیا ،دس گرام سونا 6 ہزار روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 31 ہزار 911 روپے ہوگیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 77 ڈالرز کی بڑی کمی سے 2593 فی اونس کی سطح تک آگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کمی سے 3250 روپے ہوگئی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز  بھی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی تھی، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی ہوئی تھی، سونا 2 لاکھ 77 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا تھا ،10گرام سونے کی قیمت میں 1115 روپے کی کمی ہوئی تھی ،10گرام سونا 2 لاکھ 37 ہزار 911 روپے کا ہوگیا  تھا۔

ای پیپر دی نیشن