صبح سے جاری اسرائیلی حملوں میں ابتک 21 فلسطینی شہید

Nov 12, 2024 | 22:05

ویب ڈیسک

غزہ میں صبح سے جاری اسرائیلی فورسز کے حملوں میں اب تک 21 فلسطینی شہید ہو گئے۔

اقوامِ متحدہ کی جاری کر دہ رپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 70 فیصد خواتین اور بچے شہید ہوئے۔

انسانی حقوق کے دفتر نے انتباہ جاری کیا ہے کہ شمالی غزہ میں قحط کی صورتِ حال پیدا ہو سکتی ہے، شمالی غزہ میں اسرائیلی محاصرے میں 1 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں، مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق غزہ کے المواسی کیمپ کے ٹینٹ کیفے پر اسرائیلی ڈرون حملے میں 10 فلسطینی شہید ہو گئے، جبکہ النصیرات پناہ گزین کیمپ پر بم باری میں 20 فلسطینی شہید اور 9 زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز کا شمالی غزہ میں گزشتہ 1 ماہ سے محاصرہ جاری ہے۔

اسرائیل نے محاصرے کے دوران بیت لاحیا کے واحد اسپتال کمال عدوان پر دوبارہ بم باری کی ہے

مزیدخبریں