پاکستان میں چینیوں کے تحفظ کیلئے چینی سکیورٹی عملے کی تعیناتی کی تجویز، پاکستان کا عدم اتفاق

Nov 12, 2024 | 22:49

پاکستان میں چینیوں کے تحفظ کیلئے چینی سکیورٹی عملے کی تعیناتی کی تجویز، پاکستانچین نے پاکستان میں اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے چینی سکیورٹی عملے کی تعیناتی کی تجویز پیش کردی۔پاکستانی سکیورٹی اور سرکاری ذرائع نے غیرملکی خبرایجنسی سےگفتگو میں کہا کہ چین پاکستان میں اپنے باشندوں کی حفاظت کیلئے اپنی سکیورٹی لانا چاہتاہے اور اس سلسلے میں چین نے پاکستان کو آگاہ کردیا ہے۔تاہم ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان نے اب تک اس پر اتفاق نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق چین پاکستان کے درمیان مشترکہ سکیورٹی منیجمنٹ سسٹم بنانے پر اتفاق پایا گیا ہے تاہم پاکستانی سرزمین پر چینیوں کیلئے حفاظتی انتظامات میں چین کی شرکت کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، پاکستان نے چین سے انٹیلی جنس اورنگرانی صلاحیت بہتربنانے میں مددکا کہا تھا۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے خبرایجنسی کو بتایاکہ مشترکہ سکیورٹی اسکیم پر بات چیت سے واقف نہیں تاہم چین پاکستان کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنائے گا، چینی باشندوں، اداروں اور منصوبوں کی سکیورٹی کیلئے مشترکہ کوششیں کی جائے گی۔رائٹرزکے مطابق وزارت داخلہ اور وزارت منصوبہ بندی نے رپورٹ پر ردعمل سے گریزکیا۔

مزیدخبریں