بٹ کوائن کا نیا ریکارڈ قائم

Nov 12, 2024 | 23:21

ویب ڈیسک

بٹ کوائن نے تاریخ میں پہلی مرتبہ 80 ہزار ڈالر کی سطح عبور کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا، جو ٹرمپ کی جیت کے اعلان کے فوراً بعد 75ہزار ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی سرمایہ کاروں نے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کا جائزہ لینا جاری رکھا ہوا ہے، جس کے باعث دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں یہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔

فوربز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کوائن بیس کے ڈیٹا کے مطابق جو کہ ٹرینڈنگ ویو نے رپورٹ کیا ہے کہ دنیا

کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کی قیمت 81,500 ڈالر سے تجاوز کرگئی

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد بٹ کوائن کی قدر پہلی بار $80,000 سے تجاوز کرگئی ہے یہ سنگ میل 2024 میں بٹ کوائن کے لیے 93% کے اضافے کے بعد حاصل کیا گیا ہے جس کی کرپٹو کرنسیوں کے لیے دوستانہ ہونے کی توقع ہے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دور صدارت میں کرپٹو کرنسیوں کو گھوٹالا قرار دیا تھا لیکن اس کے بعد سے انہوں نے اپنی پوزیشن کو یکسر تبدیل کر دیا، یہاں تک کہ اس کی حمایت میں اپنا پلیٹ فارم بھی شروع کیا

بعد ازاں انہوں نے امریکا کو ’دنیا کا بٹ کوائن اور کرپٹو کرنسی کیپٹل‘ بنانے کا وعدہ کیا ہے اور ٹیکنالوجی کی دنیا سے تعلق رکھنے والے معروف ارب پتی ایلون مسک کو آڈٹ کا انچارج بھی بنایا ہے

مزیدخبریں