وزارت مذہبی امور نے سوشل میڈیا پر فحش اور توہین آمیز مواد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو خط لکھ دیا۔خط میں وزارت مذہبی امور کی جانب سے پی ٹی اے کو سوشل میڈیا پر موجود ایسا مواد جلد ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ خط میں مزید کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر اخلاق باختہ مواد دیکھنے والوں میں پاکستان صف اول میں شامل ہے،پی ٹی اے سوشل میڈیا پر اخلاق سوز اور گستاخانہ مواد کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے،اخلاق سوز مواد معاشرے پر انتہائی منفی اثرات اور بگاڑ کا باعث بنتا ہے۔ خط میں کہا گیاہے کہ پاکستان میں غیر اخلاقی مواد دیکھنے کی صورتحال الارمنگ ہے،یہ ہمارے معاشرے اور اخلاقی اقدار کیلیے انتہائی نقصان دہ ہے، پی ٹی اے کے اقدامات کے باجود بہت سے آن لائن پلیٹ فارمز پر غیر اخلاقی مواد تک رسائی تشویشناک ہے، یہ مواد ہمارے معاشرے اور اقدار کو تباہ کر رہا ہے۔