لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف اداکار بدرمنیر کی دوسری برسی گذشتہ روز منائی گئی۔ اس سلسلے میں ایک تقریب لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں ان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی۔ مرحوم بدرمنیر نے 6 سو کے قریب اردو، پنجابی اور پشتو فلموں میں کام کیا ہے۔