پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹرفخرالدین چوہدری کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان تاثیرنے کہا کہ چئیرمین نیب کی تقرری پر بلا وجہ شور مچایا جارہا ہے۔ رانا مقبول کی تعیناتی ٹھیک اور کمال اظفرکی تقرری میں کیڑے نکالے جا رہے ہیں۔سلمان تاثیر نے کہا کہ سہیل ضیا بٹ کو سزا کے باوجود ضمانت دی جا رہی ہے اورصدر کے معاف کرنے کے باوجود رحمان ملک کی سزا سزا ہی رہتی ہے ۔لانگ مارچ کا سن کر افسوس ہوتا ہے۔یہ محاذ آرائی کا وقت نہیں چوہدری نثار کی بیانات میری سمجھ سے بالا تر ہیں